جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

غریدہ فاروقی نے عمران خان سے 5 سوالات کے جواب مانگ لیے

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر اینکر غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر  سابق وزیراعظم عمران خان سے چند اہم ترین سوالات کردیے۔تفصیلات کے مطابق غریدہ فاروقی نے لکھا کہ عمران خان نے  کہاکہ”جس وقت مجھے سازش کا پتہ چلاتوجولوگ سازش روک سکتے تھے میں

نےانکو بتایا افسوس وہ کچھ نہ کر سکے”۔ میرے خان صاحب سے چند “اہم ترین” سوالات ہیں!!پہلا سوال یہ کہ خان صاحب آپ نے “ان لوگوں” کو سازش بارے “کب” بتایا؟ تاریخ بتائیے!!! مبہم نہیں۔ واضح تاریخ۔ دوسرا “اہم سوال” ؛ اس سوال کا جواب سوچ سمجھ کر دیجیے گا کیونکہ سب کچھ ریکارڈ پر محفوظ ہے!!!کیا یہ درست نہیں کہ جب آپ کو مراسلے بارے آگاہ کیا گیا تو آپ نے کہا ایسے مراسلے تو آتے رہتے ہیں فکر کی کوئی بات نہیں۔ تیسرا سوال یہ ہے کہ  7 سے 27مارچ تک مراسلے کی تفتیش، تحقیقات ،کوئی کاروائی کیوں نہ کی گئی؟حکومت تو آپ کی تھی۔یہاں تک کہ سفیر اسد مجید نے کہا بھی کہ طلبی کر کے پوچھا جائے کہ امریکی اہلکار کی غیرسفارتی گفتگو ذاتی ہے یا آفیشل؟ لیکن آپ نے یہ سب کیوں نہ کیا؟چوتھاسوال یہ ہے کہ   اگر کوئی غیرملکی سازش تھی توآخری وقت تک پیپلزپارٹی کی مِنّت سماجت کیوں کی جاتی رہی کہ عدم اعتمادکا حصّہ نہ بنیں؟اتحادیوں کو کیوں ساتھ رکھنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں؟ کیوں پرویز الہی کو آخری ٹائم پر آفر کی گئی؟  ایم کیوایم کیلئے آفرز کیوں؟پانچوال سوال یہ کہ جب   تمام آپشنز ختم ہو گئے، بشمول اسٹیبلشمنٹ سے روابط کے،  تب آپ کی طرف سے ‘غیرملکی سازش’ کا بیانیہ سامنے لایا گیا؟ یہ درست ہے؟ اس سوال کا جواب بھی سوچ سمجھ کر، کیونکہ تمام حقائق ریکارڈ پر موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…