لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان کی ملکیت تمام شوگر ملوں سے چینی 70 روپے کلو کے حساب سے دینے کا فیصلہ ہو گیا۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چینی کے ریٹ میں کمی کرنے کے لئے فوری ایکشن لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ٹیم نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کئے ہیں، رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام شوگر ملوں کو چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کے لئے چوبیس گھنٹے کا وقت دیا ہے۔