پیر‬‮ ، 24 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم اور کابینہ اراکین کی نواز شریف سے لندن میں ملاقات لیکن اس میٹنگ سے پہلے کیا حلف لیا گیا؟

datetime 13  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ، این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کابینہ ارکان نے میاں نواز شریف سے ملاقات سے قبل ایک بار نہیں بلکہ دو بار حلف اٹھایا کہ وہ سابق وزیراعظم سے ہونے والی گفتگو کو خفیہ رکھیں گے، دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک سے متعلق اہم فیصلے کر لئے ہیں،

اپنا کیس اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوام کے سامنے رکھیں گے۔لندن میں مسلم لیگ(ن) کے مشاورتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع اور رہنما(ن) لیگ خواجہ آصف نے کہا کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں عوام کو اعتماد میں لیں گے، تاکہ ملک میں غیر یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہو۔عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ وہ شخص ہے جو جس ہاتھ سے کھاتا ہے، اسی کو کاٹتا ہے، یہ نہ عوام کا ہے نہ پاکستان کا۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم پر دبا صرف پاکستان کے عوام کا ہوسکتا ہے اور کسی کا نہیں ہے، ہم پر صرف ہمارا ووٹر دبا ڈال سکتا ہے، ہم ووٹر کا دبا برداشت کریں گے اور کسی کا نہیں، چاہتے ہیں ملک میں استحکام آئے، تباہی کا سدباب کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام خود مختار ہیں، ہم اور اتحادی اپنا کیس عوام کے سامنے رکھیں گے، جو بھی مذاکرات کیے ہیں وہ ہم اتحادیوں کے سامنے رکھیں گے، ہم اکیلے کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں، نہ کرنا چاہیے، اسٹیک صرف مسلم لیگ (ن) کا نہیں، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا بھی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اسٹیک بی این پی مینگل، بی اے پی اور ایم کیو ایم کا بھی ہے، جب تک اتحادی آن بورڈ نہیں ہوں گے کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکتے۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…