بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان جواب دیں کہ 115 سے ڈالر 189 پر کیوں لے کر گئے؟ مفتاح اسماعیل

datetime 13  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈالر کی پرواز اور مہنگائی میں اضافہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے اور پھر اس کی خلاف ورزی کے اثرات ہیں، عمران خان نے جو معاہدے کئے ہیں، ان کے چنگل اور دلدل سے نکلیں گے تو ڈالر نیچے آئے گا، اسٹاک ایکسچینج پھر اوپر جائے گی،عمران خان معیشت کو جس نہج پر چھوڑ کر گئے ہیں، اسے واپس لانا آسان کام نہیں،

لیکن انشاء اللہ تعالیٰ ہم اسے واپس ضرور لے کر آئیں گے۔ جاری اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ نے کہا پٹرول پر سبسڈی نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو شدید مالی دباؤ سے دوچار کیا۔ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت خرید اور پاکستان میں قیمت فروخت کے درمیان فرق سے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔ اس مہینے تقریبا 120 ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ تھا جو سویلین حکومت چلانے کے خرچ سے تین گنا زیادہ ہے۔ اتنا بڑا خسارہ کوئی بھی حکومت برداشت نہیں کرسکتی۔ اسی وجہ سے تمام مارکیٹوں میں ہلچل ہوئی اور مہنگائی پھیل رہی ہے ۔انہوں نے کہا حکومت کے پاس پیسے نہ ہوں اور وہ پھر بھی سبسڈی دے تو مزید قرض لینا پڑتا ہے۔اس وجہ سے شرح سود میں اضافے کے ساتھ روپے پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا عمران خان نے تاریخ کا سب سے بڑا قرض لیا۔ 71 سال میں پاکستان نے جتنا مجموعی قرض لیا، عمران خان نے ساڑھے 3 سال میں اس کا 80 فیصد قرض لیا۔ عمران خان نے ساڑھے تین سال میں 20 ہزار ارب روپے قرض لیا ہے۔ اس قرض کی وجہ سے پاکستان کی حکومت شدید معاشی دباؤ کا شکار ہوئی۔ عمران خان 10.4 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑ کر گئے ہیں۔ زرمبادلہ کے یہ ذخائر صرف 45 دن کی امپورٹس کے مساوی ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر کی یہ صورتحال خطرناک ہے، کم از کم دو گنا ہونے چاہئیں۔

غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال نے پاکستان کے معاشی دباؤ کو بڑھایا ہے۔انہوں نے کہا عمران خان نے آئی ایم ایف سے کئے تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کی جسے ہمیں دوبارہ بحال کرنا پڑا۔ عمران خان نے چین سعودی عرب سمیت تمام ممالک سے پاکستان کے تعلقات میں مسائل پیدا کئے جن پر اب ہم نے قابو پالیا ہے۔ عمران خان جواب دے کہ 115 سے ڈالر 189 پر کیوں لے کر گیا؟۔ جب ہم آئے تھے تو ڈالر 179 پر تھا،

شہباز شریف کے آنے کے بعد ڈالر نیچے آیا تھا۔ سٹاک ایکسچینج کو شہباز شریف پر اعتماد تھا، اسی لئے 1700 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ نوازشریف دور میں ہم ترقی کی شرح 5.8 فیصد اور مہنگائی کم ترین 3.4 فیصد پر چھوڑ کر گئے تھے۔ چار سال کی لوٹ مار، نالائقی، نااہلی کارٹلز اور مافیاز کی حکمرانی کی وجہ سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی۔ عمران خان کو ملک و قوم کے خلاف اپنے جرائم کا جواب دینا ہوگا۔ان شاء اللہ، ہم اس دلدل سے بھی نکلیں گے اور سٹاک ایکسچینج پھر اوپر جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…