اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ستمبر 2021 میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں جبکہ ستمبر میں ابتدائی دنوں کے اخراجات ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کیے گئے تھے اس کے بعد اخراجات جاری کرنے کا سلسلہ روک دیا گیا۔ جنگ کی خبر کے مطابق پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی دنوں کے اخراجات منظر عام پر آنے کے بعد رمیز راجہ نے مزید اخراجات اپ ڈیٹ کرنے سے روک دیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ قانونی اور آئینی طور پر اخراجات جاری کرنا ضروری نہیں ہے، یہ چیئرمین کی صوابدید پر منحصر ہے کہ وہ اخراجات کی تفصیلات جاری کریں یا نہ کریں، رمیز راجہ نہیں چاہتے اس لیے ستمبر کے بعد اب تک اخراجات اپ ڈیٹ نہیں کیے گئے۔