اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں پاکستانی روپے کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر کی موجودہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئی ہے، سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 75 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت 190 روپے 02 پیسے سے بڑھ کر 191 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوا اور نئی قیمت 192 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔نئی مخلوط حکومت میں امریکی ڈالر 8 روپے 84 پیسے مہنگا ہوااس کے علاوہ نئی حکومت میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے مہنگا ہوا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں