اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبے سے متعلق کرپشن کی شکایات سامنے آئی ہیں جس پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ملک کو درپیش موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نصیبہ چنا کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سب ملک میں ماحولیات کا تحفظ چاہتے ہیں، ملک کو ماحولیاتی ایمرجنسی کا سامنا ہے، ملک میں گرین ہائوس گیسز کی وجہ سے آلودگی اور ہیٹ ویو میں اضافہ ہو رہا ہے۔