چوہدری سرور کا دوبارہ ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ ، معاملات طے پا گئے

9  مئی‬‮  2022

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے مسلم لیگ ن کے ساتھ معاملات طے پا گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری سرور بہت جلد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے، چوہدری سرور ن لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا

انتخاب بھی لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب لاہور کے علاقے شاہدرہ کے حلقے سے انتخاب لڑیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری سرور عمرے کی ادائیگی کے بعد آج صبح ہی پاکستان واپس پہنچے ہیں، سعودی عرب روانگی سے قبل چوہدری سرور کی ن لیگی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم چوہدری سرور کی طرف سے لاہور سے انتخاب لڑنے کی خواہش پر لیگی قیادت نے کچھ وقت مانگا تھا۔ذرائع کے مطابق دوسری ملاقات چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور اور نواز شریف کے درمیان ہوئی، نواز شریف سے ملاقات کے دوران ن لیگ اور چوہدری سرور کے درمیان سیاسی معاملات طے پائے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے آخری دنوں میں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا تھا ۔جس کے بعد عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب بنایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…