ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

دعا زہرا کے والد نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

datetime 7  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن )کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرا کے والد نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔دعا زہرا کے والد کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی ایسٹ،ایس ایچ اوالفلاح اور تفتیشی افسر کودعا زہرا کو بازیاب کرانے کا حکم دیاجائے۔درخواست

میں استدعا کی گئی ہے کہ تفتیشی افسر دعا زہرا کو ظہیر احمد سے بازیاب کراکے عدالت میں پیش کریں، دعا زہرا اور اسکی فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ دعا کے والد نے یہ استدعا بھی کی ہے کہ دعا زہرا اور ظہیر احمد کی 17 اپریل کو ہونے والی شادی غیر قانونی قرار دی جائے۔درخواست گزار کے مطابق دعا کے لاپتہ ہونے والی رات اہلیہ نے بتایا کہ بیٹی لاپتہ ہے، الفلاح تھانے جاکر اس کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرایا۔والد نے مزید کہا کہ کیس کے تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان تاحال جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش نہیں کیا، سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ ظہیر احمد نے دعا زہرا سے شادی کرلی ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تاریخ پیدائش کے حساب سے نکاح کے وقت دعا زہرا کی عمر 14 سال سے کم تھی، نادرا ریکارڈ کے مطابق بھی اس کی عمر 14 سال سے کم ہے۔دعا زہرا کے والد نے درخواست کہا کہ بیٹی کو بازیاب کروا کروالدین سے ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے۔#/s#

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…