ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جاپان میں کمپیوٹر درست رکھنے والے ‘تعویذ’ نے سب کو حیران کردیا

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی) جاپان کے ایک مندر کی انتظامیہ نے ایک انوکھا تعویز پیش کیا ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ نچلے درجے کی ٹیکنالوجی سے بنایا گیا ہے جو نہ صرف کمپیوٹر کو ہر طرح کے وائرس سے پاک رکھتا ہے بلکہ انہیں درست رکھتے ہوئے کارکردگی برقرار رکھتا ہے۔

ٹوکیو کے علاقے ایکی بارا میں واقع شنتو قسم کا ایک مشہور مندر ‘کانڈا میوجن’ واقع ہے جو کئی طرح کے تعویذ، گنڈے اور دعائیں فروخت کرتا ہے۔ اب ‘کمپیوٹر تعویذ’ بنایا گیا ہے جس میں ایک گتے پر سی پی یو کی شکل کا اسٹیکر چپکایا گیا ہے۔ان کے مطابق اسے کسی بھی کمپیوٹر پر چپکایا جاسکتا ہے اور کمپیوٹرایپریٹر کیلئے بھی حفاظتی گنڈا بنایا گیا ہے ۔ اس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ درست استعمال کے بعد یہ کمپیوٹر کو وائرس، میل ویئر اور مشکوک پروگراموں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کی دوسری خاصیت یہ ہے کہ کمپیوٹر چلتے ہوئے فریز نہیں ہوتا۔ایک صارف نے ٹویٹر پر بتایا کہ وہ اسے استعمال کرکے مسرور ہیں کیونکہ یہ ایک طرح کا شاہی گارڈ ہے اوربہت کامیاب ثابت ہوا ہے۔اس تعویذ کی قیمت 1200 جاپانی ین ہے جو پاکستان روپوں میں 1730 کے برابر ہے لیکن اب تک یہ جاپان سے باہر دستیاب نہیں اور نہ ہی اسے فروخت کرنے کا کوئی اعلان کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…