بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

سعودیہ نے اسٹیٹ بینک میں موجود 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی

datetime 1  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں موجود 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیاکہ پاک سعودی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے تحت مختلف امور پر دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے

پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔دونوں ملکوں کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے بھرپور تعاون کو سراہا گیا۔اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں نے نجی شعبے، انڈسٹریز اور کان کنی کے شعبے میں تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پاک سعودی بزنس کونسل کے اجلاس نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت زراعت اور خوراک کے شعبوں میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف پہلے غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے 2 روزہ دورے کے بعد متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر پہنچے تھے۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل النہیان سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مشترکہ مفادات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غو رکیا گیا۔دوران ملاقات شیخ محمد بن زاید آل النہیان نے امید کا اظہار کیا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مزید ترقی کرے گا۔ دوسری جانب اماراتی قیادت کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر پاکستانی قیادت کی جانب سے اظہار تشکر کیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا، منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیرملکی دورہ تھا،دورے میں وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…