بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،میلبرن میں پاک بھارت کرکٹ میچ نیا رنگ لائے گا،عاقب جاوید

datetime 1  مئی‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ہیڈ کوچ لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میلبرن میں ہونے والا پاک بھارت کرکٹ میچ نیا رنگ لائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پیس کا مقابلہ ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ انڈین پریمپئر لیگ میں عمران ملک کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے جس دن پانچ وکٹیں لیں اس دن بھی میچ دیکھا،

وہ اسی طرح کا ہے جیسے حارث رؤف ہے، سسٹم ایسے بولرز کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا، کسی بولر کو آپ سسٹم کے بغیر منتخب نہیں کر سکتے، اگر کریں گے تو آپ کو باتیں سننا پڑیں گی کہ کس پرفارمنس سے چنا گیا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ لیگز کا حسن ہی یہ ہے کہ ایسے بولرز جلد اپنی شناخت بناتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ لاہور قلندرز کی چھاپ دنیا بھر میں جا رہی ہے کہ اگر کسی بولر کی اسپیڈ ہے اور اس کے پاس تجربہ نہیں ہے تو اسے موقع دیں کیوں اس کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ اْنہوںنے کہاکہ لیگز میں فرنچائزز خود فیصلہ کرتی ہیں اور وہ جس کو چاہیں کھلاتی ہیں اور اسی طرح عمران ملک کو آئی پی ایل میں کھلایا گیا ہے، عمران ملک ایک مکمل اٹیکنگ بولر ہے اور مجھے لگ رہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھمرا کے ساتھ وہ پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔عاقب جاوید نے کہا کہ اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عمران ملک کو نہیں کھلائیں گے تو وہ سب کو حیران کریں گے، آپ آسٹریلیا میں کھیل رہے ہوں اور آپ کے پاس دو 150 کلو میٹر پلس اسپیڈ والے بولرز ہوں تو اور کیا چاہیے۔ اْنہوں نے کہا کہ پاکستان کو کیا ایڈوانٹیج ہے، وہ یہ کہ پاکستان کے پاس شاہین آفریدی اور حارث رؤف ہیں، جو آؤٹ کلاس بولنگ کرتے ہیں، اس مرتبہ میلبرن میں پاکستان انڈیا کا میچ نیا ہی رنگ لائے گا۔عاقب جاوید نے کہا کہ میچ میں شاہین آفریدی، حارث رؤف، جسپریت بھمرا، عمران ملک نظر آئیں گے، بڑا جارحانہ میچ ہوگا، گزشتہ برس ورلڈ کپ میں پچ ایسی تھی لیکن پھر بھی شاہین آفریدی نے اٹیکنگ بولنگ کی، حارث رؤف نے متاثر کیا لیکن انڈیا اس طرح کی بولنگ نہیں کر پایا لیکن اب آسٹریلیا میں بہت مزہ آنے والا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…