منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مفتاح اسماعیل نے ”امر بالمعروف“سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی

datetime 25  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ‘امر بالمعروف ‘ سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ کہا تھا عمران خان خودکی معروف سے مناسبت ،مخالفین کیلئے منکر کی بات کرتے ہیں۔ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی والوں نے سیاست چمکانے

کے لیے مذہب کا استعمال کیا، میں نے کہا تھا کہ عمران خان خودکی معروف سے مناسبت ،مخالفین کیلئے منکر کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹرول آرمی نے میرے اوپر حملے شروع کردئیے، سفیدجھوٹ بولاگیا کہ خدانخواستہ میں نے قرآن کی آیت پرکوئی بات کی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب کا سیاست کیلئے مذہب کو استعمال کرنا قابل مذمت ہے ، قرآن ہم سب کا ہے، اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی مسجد میں سلام پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی ۔ویڈیو میں مفتاح اسماعیل کو خوبصورت آواز میں کلام ‘مصطفیٰ جانِ رحمت پر لاکھو ں سلام’ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ٹوئٹر پر یہ ویڈیو پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری عثمان جنجوعہ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ محض سیاسی مخالفت میں ان کے خلاف مخصوص پروپیگنڈہ کے تحت مذہبی شدت پسندی پھیلائی جا رہی ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوئی جب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘ شرم آنی چاہیے جو امریکا کی خوشامد کرتے ہوئے ‘امر بالمعروف’ جیسے اسلامی تصور کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…