ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن کا قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کرنے کا اعلان

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی ابتدائی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کر لی جائیں گی،قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پر کام 11 اپریل سے جاری ہے جو بلاتعطل 3 اگست تک جاری رہے گا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں تمام قومی وصوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کا کام مورخہ 11اپریل 2022 سے شروع کیا ہوا ہے اور بلا تعطل 3اگست 2022تک جاری رہے گا جب حلقہ بندیوں کے شیڈول کے مطابق ملک بھر کی تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں آئین و قانون کے مطابق مکمل ہو جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ حلقہ بندیوں کے شیڈول کے مطابق اس وقت چار وں صوبوں اور اسلام آباد کیلئے تشکیل کردہ حلقہ بندی کمیٹیوں کی ٹریننگ کا مرحلہ جاری ہے، حلقہ بندیوں کیلئے نقشہ جات و دیگر ڈیٹا الیکشن کمیشن نے متعلقہ اداروں سے حاصل کر لیا ہے اور حلقہ بندی شیڈول کے مطابق حلقہ بندی کمیٹیاں ملک بھر کی قومی وصوبائی اسمبلیوں کیحلقہ جات کی ابتدائی حلقہ بندیوں (Preliminary Delimitation ) کو 24مئی 2022 تک مکمل کر لیں گی۔اس کے بعد حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 28مئی 2022 کوکر دی جائے گی۔ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اپیلیں / اعتراضات 29مئی 2022 سے لیکر 28جون 2022 تک الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جمع کروائی جاسکیں گی۔ الیکشن کمیشن تمام اپیلوں / اعتراضات کی سماعت 1جولائی 2022سے 30 جولائی2022 تک کرے گااور 3اگست 2022 کو ملک بھر میں تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کے کام کی تکمیل اور حتمی اشاعت ہو گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…