جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

4مہینے تک سوئمنگ پول کا نل کھلا چھوڑنے پرٹیچرکوبھاری بل بھرنا پڑگیا

datetime 23  اپریل‬‮  2022 |

ٹوکیو(این این آئی)جاپان میں ایک ٹیچرکو سوئمنگ پول کا نل 4 مہینے تک کھلا رکھنے کا نتیجہ بھاری بل کی صورت میں بھگتنا پڑا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان کے ایک اسکول میں سوئمنگ پول کے انچارج ٹیچرنے جون میں سوئمنگ

پول کا نل کھولا جو ستمبر تک مسلسل کھلا ہی رہا۔ ٹیچر کا خیال تھا کہ سوئمنگ پول میں مسلسل پانی کھلا رکھنے سے سوئمنگ پول کورونا وائرس سے محفوظ رہے گا۔ٹیچر کو اپنے اندازے کی بھاری قیمت ادا اس وقت ادا کرنا پڑی جب انہیں 27 ہزار ڈالر کا پانی کا بل موصول ہوا۔کچھ ٹیچرز نے پانی کا نل بند کرنے کی کوشش کی لیکن انچارج نے نل بند نہیں کرنے دیا۔ نل کھلا رہنے سے 2 ماہ میں 4 ہزارٹن پانی ضائع ہوا جس سے سوئمنگ پول 11 مرتبہ بھرا جاسکتا تھا۔مقامی تعلیمی بورڈ کے اہلکار کا کہنا تھا کہ عام طورپر کلورین اورفلٹرمشینیں سوئمنگ پول کے پانی کی کوالٹی کوبرقراررکھتے ہیں لیکن ٹیچر کو یہ غلط فہمی ہوگئی کہ سوئمنگ پول میں مسلسل پانی آتا رہے تو پول کورونا سے محفوظ رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…