پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی شہری نے71ہزارکی موٹرسائیکل پر 15لاکھ کی نمبر پلیٹ لگوالی

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چندی گڑھ(این این آئی) بھارت کے شہر چنڈی گڑھ میں ایک شخص نے اپنی مرضی کی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے لاکھوں روپے لٹادیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری برج موہن نے 71 ہزار بھارتی روپے مالیت کی موٹر سائیکل خریدی تھی جس پر انہوں نے 15 لاکھ 44 ہزار روپے کی فینسی نمبر پلیٹ لگوائی۔ برج موہن نے یہ فینسی نمبر چندی گڑھ رجسٹر اینڈ لائسنسنگ اتھارٹی کی جانب سے منعقد کی گئی ایک حالیہ نیلامی میں خریدا ہے، نمبرز کی بولی 5 لاکھ روپے سے شروع ہوئی جو ساڑھے 15 لاکھ پر ختم ہوئی۔بھارتی شہری کی جانب سے موٹر سائیکل کے لیے خریدا گیا نمبر 0001 ہے۔شہری کا کہنا تھا کہ وہ ابھی یہ نمبر پلیٹ اپنی موٹر سائیکل میں لگارہے ہیں تاہم دیوالی کے موقع پر گاڑی خرید کر اس نمبر پلیٹ کو وہاں منتقل کریں گے۔رپورٹ کے مطابق 0001 سیریرز کے نمبر پلیٹس دراصل 179 سرکاری گاڑیوں میں استعمال ہورہے ہیں جن میں سے چار ہریانہ کے وزیراعلی کی ملکیت ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…