پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کیانوازشریف،عمران خان کے جانے پر خوش ہیں؟ جانتے ہیں صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو نے کیا جواب دیا؟

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہماری معیشت ،ثقافتی پالیسی ، ہمارے ملک کو جو نقصان پہنچایا ہے وہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا ہے‘سلیکٹڈ حکومت ختم کردی اب نقصان کا ازالہ کرنا ہے‘اتحاد ی اور عبوری حکومت ملکی مسائل کو سنبھال سکتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں

نواز شریف کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ زیادہ افطار اورکھانا کھایا، سیاست پر کم بات چیت کی’۔ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت کو ختم کر دیا ہے مگر ملک کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنا ہے۔ بلاول نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ہم سب کو احساس ہے کہ عمران خان تو چلے گئے، معیشت، جمہوریت، عالمی سطح پر پاکستان کو پہنچنے والا نقصان وہیں کا وہیں ہے۔ ہم سب کو اس نقصان کا ازالہ کرنا ہے، اتحاد ی اور عبوری حکومت ملکی مسائل کو سنبھال سکتی ہے۔اس موقع پر صحافی نے بلاول سے سوال کیا کہ میاں صاحب عمران خان کے جانے پر خوش ہیں؟۔ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول نے کہا کہ میاں صاحب ہوں یا پی پی، ہم عمران خان کے نہیں، اس سوچ کے خلاف ہیں جو ان کی سیاست کے پیچھے ہے۔ کہا ہم نے ماضی بھی میثاق جمہوریت پر کام کیا تھا، اسی میثاق جمہوریت کے جو نکات رہتے ہیں ان کو مکمل کرنا پڑے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس بات پر یقین نہیں رکھتے کے طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری لندن میں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی دعوت افطار پر ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کے ہمراہ شیری رحمان،نوید قمر اور قمر زمان کائرہ بھی نواز شریف کی دعوت پر ان کے گھر پہنچے۔اس کے علاوہ اسحاق ڈار،حسین نواز اور حسن نواز سمیت شریف فیملی کیاہم افراد نے بھی شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…