ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

چودھری سالک حسین کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی کاچارج دے دیاگیا، عہدہ وفاقی وزیر کے برابر

datetime 22  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو چیر مین سی پیک اتھارٹی کاچارج دے دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو چیر مین سی پیک اتھارٹی کاچارج دے دیاگیا، چودھری سالک حسین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے ان کی اجازت سے ہی شہباز شریف کو ووٹ دیا۔یاد رہے کہ 11 اپریل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں مسلم لیگ کے ق اراکین اسمبلی چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ نے شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد اور وزیراعظم کے انتخاب میں ساتھ دینے پر چوہدری شجاعت حسین کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔جمعہ کو چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین نے شہباز شریف کی کابینہ میں بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے اس حوالے سے چوہدری شجاعت کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم کے الیکشن میں چوہدری سالک حسین نے اپنے ووٹ کے بارے میں شہباز شریف کو ووٹ دینے کا فیصلہ میرے مشورے اور مجھ سے پوچھ کر کیا۔

موضوعات:



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…