بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان نے بڑا چیلنج دے دیا

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ،این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں، لاہور والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے پتہ تھا آپ مجھے کبھی مایوس نہیں کیا، میں نے کبھی اتنے بڑے جلسے کے سامنے خطاب نہیں کیا، میں پاکستان کے ساتھ بڑا ہوا ہوں،

میں کسی صورت اس حکومت کو قبول نہیں کروں گا میں ان غلاموں اور کرپٹ ترین لوگوں کو کبھی قبول نہیں کروں گا، آپ کو اب پتہ چل گیا کہ امپورٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے، میری کوشش تھی ہماری آزاد خارجہ پالیسی ہو، ہم جو بھی فیصلے کریں وہ ہماری قوم کے لئے ہوں، ماضی میں دھمکیاں دی جاتی تھی جب وزیراعظم بنا تو پسند نہیں کیا گیا، میں نے آواز اٹھائی تو ان باہر کے لوگوں کو پسند نہ آئی۔ باہر سے حکم آیا کہ آپ روس کیوں گئے، پاکستان میں گیس ختم ہو رہی ہے، روس ہمیں تیل 30 فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا، پٹرول اور فضل الرحمان کو تیس فیصد کم قیمت پر بیچ سکتے تھے، روس ہمیں گندم بھی بیس فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا، روس سے آنے والی چیزوں کے ذریعے مہنگائی کم ہو سکتی تھی، بھارت امریکہ کا قریبی اتحادی ہے وہ بھی روس سے تیل لے رہا ہے۔ جو بھی تحفہ ملتا ہے پرائم منسٹر اور وزیروں کو وہ توشہ خانہ میں جاتا ہے، ان کے دور میں 15 فیصد رقم دے کر توشہ خانہ سے خرید کی جا سکتی تھی، ہم نے آ کر اسے 50 فیصد کر دیا۔میں نے قانون کے مطابق توشہ خانہ سے چیزیں خریدیں، سڑکوں کی مرمت کے لئے حکومت سے پیسہ نہیں لیا، میں نے توشہ خانہ کے پیسوں سے عوام کے لئے سڑک ٹھیک کی۔ اپنا آفس چلایا گورنمنٹ سے پیسے نہیں لئے۔ یہ لوگ جو پروپیگنڈا کر رہے ہیں میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی وزیراعظم نے اپنے اوپر اتنا کم پیسہ خرچ نہیں کیا جتنا میں نے کیا ہے۔ اس جماعت کے لیڈر کو ووٹ نہ دیں جن کا پیسہ ملک سے باہر ہے۔ مشرف نے ایک فون کال پر گھٹنے ٹیک دیے تھے، ہم نے کسی اور کی جنگ کے لئے قربانیاں دیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…