منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

جے یو آئی کے زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی سپیکر کا حلف اٹھالیا

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعیت علما اسلام(ف) کے زاہد اکرم درانی نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے طور پر حلف اٹھالیا۔قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے حلف لیا۔ زاہد اکرم درانی بلا مقابلہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت

قومی اسمبلی کیاجلاس میں تلاوت ، نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہا کہ آج قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا ،ڈپٹی سپیکر کیلئے صرف زاہد اکرم درانی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور زاہد اکرم درانی کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور حلف لیں، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اس موقع پر کہا کہ قومی اسمبلی میں مرتضی جاوید عباسی مولانا اسعد محمود اور صلاح الدین نے ڈپٹی سپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی پر تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ جمع کرائے تھے زاہد اکرم درانی کے خلاف کسی نے کوئی کاغذات جمع نہیں کرائے تھے زاہد اکرم درانی کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا جاتا ہے اور اس موقع پر ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی سے سپیکر راجہ پرویزاشرف نے حلف لیااورسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نو منتخب ڈپٹی سپیکر کو گاؤن پہنایا اور حلف لینے کے بعد سپیکر چیمبر چلے گئے اور قومی اسمبلی کا اجلاس کی کاروائی ڈپٹی اسپیکر اکرم درانی کی زیر صدارت جاری رکھی۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے بطور کسٹوڈین آف ہاوس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کو مشکور ہوں کہ اس رتبے کیلئے چنا اوردیگر قائدین کا بھی مشکور ہوں کہ بلا مقابلہ منتخب کرایا اور ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے کام کیا اس کرسی پہ جو شخص بیٹھا تھا اس نے آئین کو پامال کیا پورے ایوان سے وعدہ کرتا ہوں اس کرسی کی عزت بحال کرونگا یہاں پہ لوگ منتخب وزیر اعلیٰ سے بھی حلف نہیں لیتے جناب سپیکر میرا حلقہ ملک کا سب سے بڑا حلقہ ہے ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ ہمارے جنوبی اضلاع میں بہت سے مسائل ہیں وزیراعظم سے خود بات کرینگے اور حل کروائینگے تمام ارکان نے مبارکباد دی ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…