جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت فیل ہوگئی توغلطی مان لیں گے، وزیرخزانہ کااعلان

datetime 21  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ذمہ داری لی ہے ،اسے اچھی طرح نبھائیں گے، فیل ہوئے تو اپنی غلطی مانیں گے، جب تک شہباز شریف ہیں مل دیوالیہ نہیں ہوگا، گیس اور بجلی پر 4 ہزار ارب روپے کا گردشی قرضہ ہے، عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں 55 کروڑ روپے کا فیول لگا۔ایک انٹرویومیں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک سال بعد حکومت میں آتے تو معاملات مزید بگڑ چکے ہوتے،

ذمہ داری لی ہے اسے اچھی طرح نبھائیں گے، فیل ہوئے تو اپنی غلطی مانیں گے۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام سے ڈی ریل ہوچکے ہیں، آئی ایم ایف میں واپس جانا ہے ورنہ معیشت غلط سمت میں جائیگی، آج آئی ایم ایف حکام سے ملنے امریکا جارہا ہوں، مذاکرات کرکے آئی ایم ایف پروگرام کو واپس لائیں گے، ہمارے پاس بہت کم ڈالرز رہ گئے ہیں، سعودی عرب سے بھی پیسے لے سکتے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب تک شہبازشریف ہیں کوئی پریشانی کی بات نہیں، شہبازشریف کی موجودگی میں ملک ڈیفالٹ نہیں کریگا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں گھبرانہ نہیں، شہباز شریف کہتے ہیں سونا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ کہ گیس میں 1500 ارب جبکہ بجلی میں 2500 ارب روپے کا گردشی قرضہ ہے، سابق وزیراعظم عمران خان نے چار سال میں ہیلی کاپٹر پر سفر کیلئے 55 کروڑ روپے کا فیول استعمال کیا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہماری ڈالرز کی مارکیٹ چھوٹی ہے، اسٹیٹ بینک آزاد اور خود مختار ہے، گورنر اسٹیٹ بینک کیساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، رضا باقر کام جاری رکھیں گے یا نہیں فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کرینگے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ سے قبل 4 سے 5 ارب ڈالر کی ضرورت پڑے گی، یقین دلا رہا ہوں گروتھ لانا مشکل نہیں ہے، ہم مستقل گروتھ نہیں لاسکتے، ایسی گروتھ لانی ہے جس میں ایکسپورٹ کرسکیں، چینی، گندم ایکسپورٹ کرتے تھے آج امپورٹ کررہے ہیں، وزیراعظم نے کھاد کی انکوائری کیلئے کمیٹی بنادی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…