باقاعدہ خون عطیہ کرنے سے جسم سے زہریلے مرکبات کم ہوتے ہیں، تحقیق

17  اپریل‬‮  2022

کراچی(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ باقاعدہ خون عطیہ کرنے سے جسم سے زہریلے مرکبات کم ہوتے ہیں۔ان زہریلے مرکبات کو پولی فلوروالکائل سبسٹینسِس(پی ایف اے ایس)کہا جاتا ہے، یہ کیمیکل صنعتوں میں استعمال ہوتیہیں اور انسانی جسم میں جاتے ہیں انہیں کیمیائی اجزا بھی کہا جاتا ہے۔حال ہی میں آسٹریلیا میں ایک طبی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ

خون اور پلازمہ عطیہ کرنے سے جسم میں موجود(پی ایف اے ایس)نامی زہریلے مرکبات میں 30 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔اس کیمیکل کی تقریبا چار اقسام ہیں جو کہ برتنوں سے لے کر قالین تک کئی اشیا میں استعمال کیے جاتے ہیں۔تاہم ان کی زیادہ مقدار آگ بجھانے والے فوم میں پائی جاتی ہیاور اسی لیے ایک فائر فائٹر کے خون میں پی ایف اے ایس کی مقدار دوسرے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس نئی تحقیق میں آسٹریلیا کے 285 فائر فائٹرز کا انتخاب کیا گیا جن کیخون میں ایک ہی قسم کے پی ایف اے ایس کی زیادہ مقدار موجود تھی۔ تحقیق کرنے کے لیے ان فائر فائٹرز کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا، اس کے بعد ایک سے کہا گیا کہ اس گروپ کے ممبرز ہر چھ ماہ بعد پلازمہ عطیہ کریں، جبکہ دوسرے گروپ سے کہا کہ وہ ایک سال تک ہر 12 ہفتے بعد اپنے خون کا عطیہ دیں جبکہ تیسرے گروپ کو کچھ بھی عطیہ کرنے کو نہیں کہا گیا۔اب اس کے بعد جب ان تمام گروپس کے خون ٹیسٹ کیے گئے تو جنہوں نے خون اور پلازمہ عطیہ کیا تھا ان کے خون میں(پی ایف اے ایس)نامی زہریلے مرکبات میں 30 فیصد تک کمی دیکھی گئی جبکہ تیسرے گروپ کے ممبرز جنہوں نے خون اور پلازمہ عطیہ نہیں کیا تھا ان کے خون میں کوئی فرق سامنے نہیں آیا۔اس طرح تحقیق نے یہ بات ثابت کردی کہ خون اور پلازمہ عطیہ کرنے سے جسم میں موجود اس خطرناک کیمیکل کی تعداد کم کی جاسکتی ہے۔خیال رہے کہ یہ کیمیکل جسم میں جاکر تویل عرصے تک موجود رہتا ہے، امنیاتی نظام کو متاثر کرتا ہے اور تھائی رائیڈ گلینڈ کو نقصان پہنچاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…