اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ اثاثے چھپانے پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنانا غیرقانونی قرار

16  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اثاثے چھپانے یا ڈیکلیئر نہ کرنے پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنانا غیرقانونی قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ میں کاروباری شخصیت الطاف احمد گوندل کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر

پر کیس کی سماعت ہوئی، جس میں الطاف احمد گوندل کے کیس کی پیروی عدنان رندھاوا ایڈووکیٹ نے کی۔عدالت نے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر غیرقانونی قرار دے کر خارج کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 5صفحات پر فیصلہ جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا کہ ایف بی آر اثاثے ڈکلیئر نہ کرنے یا چھپانے پر قائم مقدمہ میں منی لانڈرنگ ثابت نہیں کر سکا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 29جون 2021کو درج ایف آئی آر میں اثاثے ڈیکلیئر نہ کرنے یا چھپانے کا الزام ہے، پٹیشنر کے خلاف منی لانڈرنگ کا کریمنل کیس بنانے کی کارروائی اختیارات سے تجاوز اور غیرقانونی ہے، یہ صرف اثاثے چھپانے کا کیس تھا منی لانڈرنگ کا جرم نہیں بنتا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اثاثے جرم کی رقم سے نہ بنائے گئے ہوں تو منی لانڈرنگ ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوگا، منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنانے کے لیے جرم کے پیسے سے اثاثے بنانے کا ربط ثابت کرنا ضروری ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ 2010کا ایکٹ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنڈنگ روکنے کے لیے جاری کیا گیا، 2010کے ایکٹ کی سیکشن 4کے تحت منی لانڈرنگ قابل سزا جرم ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے فیصلے میں کہا ک ادارہ اثاثے چھپانے کے تحت کارروائی کرنا چاہے تو متعلقہ قانون کے تحت کرسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…