منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آصف علی زرداری کا شہباز شریف سے اپنی خفیہ ملاقات کا انکشاف

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے شہباز شریف سے اپنی خفیہ ملاقات کا انکشاف کیا ہے اور کہا کہ انہیں وزیراعظم بنانے کی پیشکش اسی دوران کی،سابق وزیراعظم عمران خان بال ٹیمپرنگ کے بغیر سیاست میں کامیاب نہیں ہوسکتے،پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہیے کہ اسمبلی میں واپس آجائیں، نفرت عمران خان سے نہیں ان کی سوچ سے ہے۔

ایک انٹرویومیں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ آج سوشل میڈیا بہت خطرناک ہوگیا ہے، دو تہائی اکثریت آج کے پاکستان میں بہت مشکل ہے، مینگل، مگسی کو کوئی خرید سکتا ہے؟ میرے تعلقات کام آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے ساتھ معاہدے ہوئے ہیں، میں نے سب کو متحد کیا ان کے مطالبات پورے کیے جائیں گے، ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے کا ضامن ہوں اتحاد میں ہم دینے والے ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دیا ہے۔آصف زرداری نے کہاکہ پرویزالہی ہم سے سینئر ہیں ہم ان کیلئے کوشش کرتے رہے، بچے بڑے ہوں تو مسئلہ ہوتا ہے پرویزالہی کو مس گائیڈ کیا گیا چاہتے ہیں پرویز الہی سیاسی دائرے میں واپس آئیں۔سابق صدر نے کہا کہ شہبازشریف کوکہا آپ وزیراعظم بن جائیں میرے پاس 70 ووٹ ہیں، میں نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے کی پیشکش کی تھی، اتحادیوں سے رابطے میں تھا پتہ تھا میرے ساتھ آئیں گے۔ اتحادیوں کو پتہ ہے کہ جو میں نے وعدہ کیا وہ پورا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ نفرت عمران خان سے نہیں اس کی سوچ سے ہے، بلاول پوری سی ای سی کو ساتھ لے کر چلتے ہیں پھر پالیسی بناتے ہیں، بلاول وزیر خارجہ بنتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ سی ای سی کرے گی۔آصف علی زرداری نے کہا کہ 3 سال سے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت چل رہی تھی، شہباز شریف کے ساتھ خفیہ بات چیت کا سلسلہ بھی جاری تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے خفیہ ملاقات میں شہباز شریف کو وزارت عظمی کے لیے تیار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…