منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کا قومی اسمبلی سے  اجتماعی استعفوں کا اعلان

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان نے کہا کہ میں ان چوروں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو ، فرنٹ لائن میں عمران خان کیساتھ شاہ محمود، اسد قیصر،اسد عمر اور پرویز خٹک موجود تھے۔

اجلاس کے پی ٹی آئی ممبران نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کیساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرادی۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندراورباہرجارحانہ سیاست پرمشاورت کی گئی ، پارٹی ارکان نے گفتگو میں کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑیہیں اور کھڑے رہیں گے، استعفوں سے متعلق عمران خان جوفیصلہ کریںگے ، قبول ہوگا۔ ارکان کا کہنا تھا کہ جوبھی وزارت عظمی سے ہٹتا ہے توکرپشن الزامات لگتے ہیں، الحمدللہ عمران خان پر کوئی کرپشن کے الزامات نہیں ہیں۔ دوران اجلاس پی ٹی آئی ارکان اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر تقسیم ہوگئے ، پی ٹی آئی کیاکثریتی ارکان کا اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا استعفے دینے کی بجائے پارلیمنٹ میں جمہوری لڑائی لڑی جائے۔ فواد چوہدری،حماداظہر،شیخ رشید،علی اعوان مستعفی ہونے کیحق میں جبکہ شاہ محمود قریشی، فیصل جاوید، فخر امام ویگرارکان مستعفی نہ ہونے کے حق میں تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونیکا اختیار عمران خان کو دے دیا اور کہا عمران خان جب حکم کریں گے استعفے جمع کرادیں گے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان نے کہا میں ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا ، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تمام ارکان نے عمران خان کی تائید کی۔ پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی اسمبلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔عمران خان نے کہا میں ان چوروں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…