ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی وزیراعظم ہاؤس چھوڑتے وقت کی ویڈیو وائرل

datetime 10  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی وزیراعظم ہاؤس چھوڑتے وقت کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کا آغاز ہوتے ہی عمران خان نے رات کے اندھیرے میں وزیراعظم ہاؤس چھوڑ دیا تھا۔عمران خان کے وزیر اعظم ہاؤس چھوڑنے کا علم وفاقی وزرا کو تو نہ ہو

سکا تاہم اس دوران ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں ایک ہیلی کاپٹر کو وزیراعظم ہاؤس کے اوپر سے گزرتے دیکھاجا سکتا ہے جس سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس چھوڑتے اور بنی گالہ روانہ ہوتے وقت کی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ عمران خان نے بنی گالا روانگی سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے ملاقات کی ، سابق وزیراعظم کے جاتے ہی ان کا ذاتی اسٹاف بھی وزیر اعظم ہاؤس سے چلا گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد عمران خان ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔دوسری جانب سابق حکومت میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کی ذمہ داریاں نبھانے والے علی محمد خان ایوان سے جاتے وقت اپنے لیڈر عمران خان کی سیٹ پہ موجود یہ تقسیمی نمبر لے آئے اور کہا ہے کہ وہ یہ تب ہی واپس کریں گے جب عمران خان دوبارہ وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوں گے۔

گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی اور 174 ارکان نے عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اس موقع پر جہاں تمام حکومتی اراکین ایوان سے چلے گئے وہاں واحد شخص علی محمد خان ایوان میں بیٹھے رہے، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ہر ممبر قومی اسمبلی کی اسمبلی سیٹ پہ اس کا تقسیمی نمبرہوتا ہے، عمران خان کی بطور وزیراعظم کی سیٹ پہ موجود یہ تقسیمی نمبر ساتھ لے آیا ہوں، وہاں نہیں چھوڑا۔ انہوں نے لکھا کہ اس کو اپنے پاس محفوظ کرلیا ہے اور جب خان صاحب دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو اپنے ہاتھ سے یہ دوبارہ لگاؤں گا انشاء اللّٰہ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…