ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

امریکا میں دنیا کی سب سے پتلی فلک بوس عمارت کی تعمیر مکمل ہوگئی

datetime 10  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک سٹی(این این آئی) نیویارک سینٹرل پارک کے قریب نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے جو 1428 فٹ اونچی اور 84 منزلہ ہونے کے باوجود اتنی پتلی ہے کہ دور سے دیکھنے پر کسی بانس جیسی نظر آتی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس کی بنیاد کا رقبہ 400 مربع گز سے بھی کم ہے، یعنی اس عمارت کی اونچائی، اس کی چوڑائی سے 24 گنا زیادہ ہے۔اسٹینوے ٹاور کہلانے والی یہ عمارت جدید ترین تعمیراتی ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جس میں دستیاب جگہ کا غیرمعمولی انداز سے استعمال کیا گیا ہے۔فلک بوس ہونے کے باوجود، اسٹینوے ٹاور میں صرف 60 رہائشیوں کی گنجائش ہے جنہیں یہاں 82 فٹ لمبے سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر، خوبصورت ٹیرس اور پرائیویٹ ڈائننگ روم سمیت، زندگی کی درجنوں آسائشیں حاصل ہوں گی۔البتہ ان آسائشوں کی قیمت بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ اسٹینوے ٹاور میں ایک کمرے والے اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کی قیمت 77 لاکھ 50 ہزار ڈالرہے جبکہ پینٹ ہائوس صرف 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر میں برائے فروخت ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…