نئے قائد ایوان کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل

10  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)نئے قائد ایوان کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا، اجلاس گیارہ بجے کے بجائے دوپہر دو بجے ہوگا ۔قومی اسمبلی نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق نئے وزیراعظم کا الیکشن کل بروز پیر دوپہر2 بجے ہو گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل نئے قائد ایوان کے چناؤ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے قوم کو تباہی سرکار سے نجات پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہا ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بنیاد رکھنے والوں کی بصیرت کی جیت ہوئی ہے ،قوم کو آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی فتحیابی مبارک ہو غیر جمہوری سوچ کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا گیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آئین سے کھلواڑ کرنے والوں نے تاریخ کے کوڑے دان میں جگہ پائی ہے، آئین کی خالق جماعت پیپلز پارٹی اور اپوزیشن ممبران نے آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بالادستی قائم کرادی ہے ۔نیئر حسین بخاری نے کہا کہ 10مارچ 73کو قوم کو دستور کا جمہوری تحفہ ملا تھا، دس مارچ 2022کو غیر جمہوری عناصر سے آئین پاکستان بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ نیر حسین بخاری نے کہا کہ آئین پاکستان کی سربلندی قانون کی حکمرانی کی خاطر سپریم کورٹ بار جمہوریت پسند وکلاء تنظیمیں قومی ادارے عدلیہ اور آزاد میڈیا سول سوسائٹی کا تاریخی کردار یادگار ہے ،قوم کو سیاہ دور حکومت سے نجات اور جمہوریت کی سربلندی کی سحری مبارک ہو۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نتائج کا سرکلر صدر پاکستان کو بھجوا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے نتائج پر مستعفی اسپیکر اسد قیصر نے دستخط کیے، اسد قیصر قومی اسمبلی سے روانگی سے پہلے زرلت شیٹ پر دستخط کر کے گئے۔ذرائع قومی اسمبلی سکرٹریٹ کے مطابق ووٹنگ کے نتائج مکمل ہونے پر صرف نتائج کا اندراج کیا گیا۔

رولز کے تحت تحریک عدم اعتماد کے نتائج فوری طور پر صدر کو بھجوانا ضروری ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر پاکستان کی منظوری سے تحریک عدم اعتماد کی منظوری کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہو گا، صدر کی منظوری سے نوٹیفکیشن سیکرٹری قومی اسمبلی جاری کرے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے کامیاب ہو گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…