منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کے فیصلے پر بلاول بھٹو کا ردعمل سامنے آ گیا

datetime 7  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، آن لائن) بلاول بھٹو کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل آ گیا ہے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو، جئے عوام، پاکستان زندہ باد۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کر دی ہے اور عدم اعتماد پر ووٹنگ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ میں معروضات جمع کروادیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عدالت کی اسپیکر کی غیرقانونی رولنگ کے خلاف آبزرویشن قابل ستائش ہے۔پارلیمان میں غیرقانونی اقدام کی وجہ بغیر انتخابی اصلاحات کے 2018 کی طرز پر اگلے عام انتخابات کا انعقاد ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے عوامی مارچ میں اپنے عزائم کا اظہار کیا اور الیکشن کمیشن میں 2018 کی دھاندلی سے متعلق وائٹ پیپر بھی جمع کرایا۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہماری خواہش ہے کہ صاف و شفاف جلد انتخاب کے لئے اس رپورٹ کی روشنی میں انتخابی اصلاحات ہوں۔ بدقسمتی سے ماضی میں نظریہ ضرورت کے نام پر غیرقانونی اقدامات کی مذمت تو کی گئی مگر ان کا ازالہ نہ کیا گیا۔ہماری درخواست ہے کہ عدالت اداروں، جمہوریت اور آئین کو مضبوط کرکے ایک مثال قائم کرے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا یہ بدقسمتی ہوگی کہ غیرقانونی رولنگ کی مذمت کی جائے تاہم اس میں ملوث کرداروں کو ناکام نہ کیا جائے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنی معروضات سے دھاندلی سے متعلق وائٹ پیپر اور سینیٹ کی پارلیمانی امور کی پی ٹی آئی کی جانبدارانہ انتخابی اصلاحات سے متعلق رپورٹ بھی منسلک کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…