بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

آصف زرداری نے بیت اللہ محسود کے ذریعے بینظیر کوقتل کروایا،پرویز مشرف

datetime 7  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے سابق صدر آصف زرداری کو ایک بار پھر میر مرتضی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری نے بیت اللہ محسود کے ذریعے بینظیر قتل کروایا۔ غیر ملکی میڈیا نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر سابق فوجی صدر کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں

انھیں بے نظیر بھٹو قتل کیس سے متعلق بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو پیغام میں پرویز مشرف نے کہا کہ بھٹو خاندان میں مرتضی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار ایک آدمی ہے اور وہ آصف علی زرداری ہے، دونوں کا قتل آصف زرداری نے کروایا ہے، جب کوئی قتل ہوتا ہے تو اس میں یہ دیکھنا چاہیے کہ اس قتل میں فائدہ اور نقصان کس کو ہوا؟پرویز مشرف نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں میرا نقصان ہی نقصان ہوا لیکن فائدہ ایک ہی آدمی کو ہوا جو کہ قاتل ہے اور وہ آصف زرداری ہے۔ویڈیو پیغام میں پرویز مشرف اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بینظیر کو بیت اللہ محسود اور اس کے لوگوں نے مارا، اس میں کوئی شک نہیں اس کے ثبوت بھی موجود ہیں تاہم اس کیس میں دیکھنا یہ ہے کہ بیت اللہ محسود کی سازش کے پیچھے کون ہے، کیا کوئی ایسا شخص اس قتل میں موجود ہے جو سازش کرکے بیت اللہ محسود کا استعمال کرکے قتل کروایا؟۔انھوں نے کہا کہ بے نظیر قتل کی سازش کیس کے پس منظرمیں آصف زرداری اور افغانستان کے سینئر خاص لوگ شامل تھے، آصف زرداری کے صدر کرزئی کے ساتھ ٹھیک ٹھاک تعلقات تھے۔پیغام میں پرویز مشرف نے سوال اٹھایا کہ بے نظیر بھٹو صاحبہ ایک بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھی تو پھر کیا ضرورت تھی ایک عام سے مکینک سے گاڑی اوپر سے کٹوانے کی؟ یہ کون سی عقل کی بات ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ پرویز مشرف کی شیئر کی گئی ویڈیو پیغام ماضی کا ہے یا حالیہ ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…