جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

امید ہے عدلیہ نظریہ ضرورت کو زندہ نہیں کرے گی،بلاول بھٹو

datetime 6  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان کو سیاسی طورپر نکال چکے ہیں، آئینی مسائل عدالت میں ہونے ہیں،امید کرتے ہیں عدلیہ ہمیں آئینی بحران سے نکالے گی،ہمارا اگلا پارٹی اجلاس عدالتی فیصلے کے بعد ہوگا،اگر یہ فیصلہ بیلنس کرنے والا ہوا تو پارٹی سی ای سی اس پر تبصرہ کریگی،خان صاحب کے بیانے کو آگے لانے کیلئے ادارے کو استعمال کیا جارہاہے،

ہمیں غدارکہاگیا،اس کا جواب سامنے آناضروری ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کو بھی عدالت میں بلاکر سنا جاسکتا ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ 2018الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام ادارے متنازع ہوئے تھے،عدالت کے سامنے ایک آئینی سوال ہے کہ کیا عمران خان کی ضد اور آنا یا آئین پاکستان مقدم ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو غیر آئنی طریقے سے روکا گیا ہم جمہوری طریقے سے اس مشن کو آگے لے کر جارہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی طور پر عمران خان کو نکال چکے ہیں تاہم آئینی مسائل عدالت میں حل ہونے ہیں، عدالتی کارروائی میں تاخیر پر عوامی شکوک اسلئے ہے کیونکہ ماضی میں ایسی مثالیں موجود ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آئین میں کوئی بیلنس نہیں ہے،عدلیہ نظریہ ضرورت کو دفن کرچکی ہے امید ہے عدلیہ دوبارہ نظریہ ضرورت کو زندہ نہیں کریگی۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اعلامیے میں کسی بیرونی سازش کا ذکرنہیں تھا، اگربیرونی سازش تھی توبیرونی سازش کیوں نہیں لکھا گیا۔ انہوں نے کہاکہ خان صاحب کے بیانے کو آگے لانے کیلئے ادارے کو استعمال کیا جارہاہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں موجود عسکری قیادت بات واضح کرے، ہمیں غدارکہاگیا،اس کا جواب سامنے آناضروری ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کو بھی عدالت میں بلاکر سنا جاسکتا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جاتے جاتے ہمارا آئین توڑا ہے،

عمران خان اس وقت غیر آئینی وزیراعظم ہیں، خان صاحب نے قومی سلامتی کے فورم کوسیاست میں گھسیٹا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی طور پر عمران خان کو پارلیمنٹ میں شکست دے چکے، عمران خان کو غیر جمہوری طریقے سے حکومت ملی، عمران خان کی حکومت ختم ہوچکی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس شخص نے الیکشن اصلاحات کے نام پر دھاندلی کی، پاکستان کو اس بحران سے نکالنا ہمارا مقصد تھا، ایسی اصلاحات چاہتے ہیں کہ کوئی الیکشن پر سوال نہ اٹھاسکے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی غیرآئینی وغیرجمہوری کام ہورہاہے،ہماری بس ایک شرط ہے کہ سلیکشن نہیں الیکشن ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…