اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان بغاوت کے جواز کیلئے غیر ملکی سازش کا سہارا لے رہے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کیا ڈی جی آئی ایس پی آر وضاحت دیں گے؟کیا قومی سلامتی
کمیٹی نے197 ارکان پارلیمنٹ کوغدار قرار دیاکیا؟ قومی سلامتی کمیٹی نے197 ارکان کو اس غیرملکی سازش کا حصہ قرار دیا؟۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ کیا دفترخارجہ یا وزارت دفاع 7 اور 27 مارچ کے درمیان سازش کے رابطے سامنے لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یقیناً ایسے منصوبے کی تحقیقات انٹیلی جنس ایجنسیوں اوردیگراداروں کو کرنی چاہیے تھیں،عمران خان کی انا پاکستان سے زیادہ اہم نہیں۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان حکومت کے خاتمے کو امید کی کرن قرار دیدیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم آزاد اور شفاف الیکشن کیلئے دباؤ ڈالنے کے مشن پر نکلے تھے، تحریک عدم اعتماد، انتخابی اصلاحات اور قبل ازوقت الیکشن چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی منزل حاصل کرنے کے قریب ترتھے تاہم عمران خان نے انتخابی اصلاحات کو سبوتاژکیا، عمران خان کے اقدام سے ایک اورکمپرومائزڈ الیکشن کی طرف دھکیلاجا رہا رہا ہے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ امید کی کرن یہ کہ سلیکٹڈچلاگیا۔