جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

اتوار کوبنی گالا کا شیطان قید ہونے جا رہا ہے،بلاول بھٹو

datetime 2  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے تو بار بار وزیراعظم کو کہا عزت کا راستہ اپنایاجائے اور استعفیٰ دیں،رمضان میں شیطان بند کردیا جاتا ہے، اتوار کوبنی گالا کا شیطان قید ہونے جا رہا ہے، ہم آپ کے مسائل کے حل کا آغاز کریں گے،وزیر اعظم کو جمہوری طریقے سے نکال رہے ہیں تو رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہئیں، پارلیمنٹ کے ساتھ اور بھی قومی ادارے ہیں،

ہر ادارے کے اپنے اصول ہیں، عمران خان ٹی وی پر آکر احتجاج کی کال دے رہا ہے،وزیر اعلیٰ کے پی کے اور وزیر دفاع کے بیانات سامنے آچکے ہیں،سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رمضان میں شیطان بند کردیا جاتا ہے، ہم شیطان کو بند کرنے جارہے ہیں، اتوار کوبنی گالا کا شیطان قید ہونے جا رہا ہے، اور اتوار سے ہم آپ کے مسائل کے حل کا آغاز کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے تمام پاکستانیوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد بھی دی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ ہارا ہوا شخص کوشش کرے گا کہ بدامنی ہو، تصادم ہو، یہ ہاراہوا شخص کوشش کرے گا کہ پارلیمنٹ میں تشدد ہو۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ بہت ہی سنگین معاملہ ہے، پارلیمنٹ ملک کے عوام کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو جمہوری طریقے سے نکال رہے ہیں تو رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہئیں، پارلیمنٹ کے ساتھ اور بھی قومی ادارے ہیں، ہر ادارے کے اپنے اصول ہیں، سپریم کورٹ کے بھی اپنے اصول ہیں کہ اس کے ججز کیسے چنے جاتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف کا وزیر اعظم ٹی وی پر آکر احتجاج کی کال دے رہا ہے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ پارلیمنٹ کے طریقہ کار پر اعتراض ہوگا تو دوسرے اداروں کے طریقہ کار بھی متاثر ہوں گے، سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے، کسی کواجازت نہیں دینا چاہیے کہ ملک کی جمہوریت اور قسمت کے ساتھ کھیل کھیلاجائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں اپنے لوگوں کا کیسے تحفظ کرنا ہے اور انہیں کیسے پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اپنے غنڈوں کے ذریعے ہنگامہ آرائی کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ کے پی کے اور وزیر دفاع کے بیانات سامنے آچکے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اپنا آئینی کردار ادا کرنا ہوگا، ہم نے اپنی اکثریت دکھا دی، اب صرف کاغذی کارروائی باقی ہے۔بلاول بھٹو زر داری نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر کہاکہ اتوار کو ہماری سحری نئے پاکستان میں ہوگی تاہم افطاری تک ہم پرانے پاکستان میں داخل ہوجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…