قطری خط کے بعد سوشل میڈیا پر خان صاحب کے خط کے چرچے

28  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قطری خط کے بعد سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان  کے خط کے چرچے ہونے لگے۔تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نے گزشتہ روز پریڈ گرائونڈ کے امر بالمعروف جلسے میں زیادہ تر خطاب فی البدیہہ کیا تاہم آخر میں انہوں نے پرچی پر لکھی ہوئی تحریر پڑھی اور کہا کہ وہ یہ تقریر اس لئے لکھ کر لائے ہیں تا کہ ان کے الفاظ ملکی خارجہ پالیسی پر اثر انداز نہ ہوں۔

وزیر اعظم کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے اور میمز کی بھی بھرمار ہے۔اے ایس کے خان نے لکھا کہ ”  گھر جانے کا وقت ہوا ہے”۔عابد گوپانگ نے بھی اپنا تبصرہ کرتے ہوئے تصویر شیئرکی اور خط کے اندر سے لکھا واضح دکھ رہاتھاکہ ” خدا کے لیے مجھے مت نکالو” ۔ایک صاحب نے سادہ بورڈ پر  سفید لفافہ چپکایا اور لکھا کہ ” عمران خان کا سرپرائز”ایک اورصارف جعفر حسین نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ “ہم سب خیریت سے ہیں اور آپ کی خیریت نیک مطلوب چاہتے ہیں. گذارش احوال یہ ہے کہ آپکی خلافت کے خلاف ہم عالمی سازش شروع کر رہے ہیں. لکھ دیا ہے تاکہ سند رہے.والسلام بہت سی عالمی طاقتیں”۔یاد رہے کہ قطری خط پر بھی دلچسپ تبصرے و میمز دیکھنے کو ملے تھے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اورسابق وزیر اعظم نواز شریف کو پرچی دیکھ کر پڑھنے کا طعنہ دینے والے عمران خان آخرکار خود پرچی سے پڑھ کر تقریر کرنے پر آ گئے، تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کئے گئے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز اسلام آبا د میں جلسے کے دور ان واسکٹ کی جیب سے ایک پرچی نکالی اور عینک لگاکر نوٹس پڑھنے شروع کر دیئے ۔ وزیر اعظم کی پرچی پر لکھے نوٹس پڑھنے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے گئے ۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزراء سابق وزیر اعظم نوازشریف کو اس وقت کے امریکی صدر کیساتھ پریس کانفرنس کے دور ان پڑچی پرلکھے نوٹس پڑھنے کے طعنے دیتے رہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…