ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اٹلانٹک میں ایک انچ آگے بڑھنے کا سوچنا بھی مت،بائیڈن کی روس کو تنبیہ

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وارسا(این این آئی)امریکی وائٹ ہائوس نے صدر جو بائیڈن کے بیانات کی وضاحت کی ہے جس میں انہوں نے روسی صدر ولادی میر پوتین سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ بائیڈن کا یہ مطلب نہیں تھا کہ وہ روس میں حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہیں، جبکہ روسی صدارتی محل کریملن نے کہاہے کہ بائیڈن ایسا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے۔

یہ فیصلہ کرنے کا حق صرف صدر پوتین کو ہے کہ اقتدار میں رہیں گے یا نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے پولینڈ کے دورے کے دوران روسیوں کو یہ کہہ کر متنبہ کیا کہ شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو)کی سرزمین کے اندر ایک انچ بھی آگے بڑھنے کے بارے میں نہ سوچیں۔امریکی صدر بائیڈن نے روسی افواج کے خلاف یوکرین کی مزاحمت کو ’’آزادی کی عظیم لڑائی‘‘کا حصہ قرار دیتے ہوئے دنیا سے ایک ’’طویل جنگ‘‘کے لیے تیار رہنے کا مطالبہ کیا۔بائیڈن نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں صدارتی محل سے اعلان کیا کہ روس نے جمہوریت کو دبایا، دوسری جگہوں پر بھی ایسا کرنے کی کوشش کی۔ یوکرینیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔امریکی صدر بائیڈن نے یوکرین کے تنازعے کو روس کے لیے ’’اسٹریٹجک ناکامی‘‘قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ روسی عوام ’’ہمارے دشمن نہیں ہیں۔‘‘بائیڈن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ جنگ روس کے لیے ایک تزویراتی ناکامی بن گئی ہے۔میں یہ ماننے سے انکاری ہوں کہ آپ معصوم بچوں اور بزرگوں کے قتل کو قبول کرتے ہیں، یا یہ کہ آپ اسپتالوں، اسکولوں اور زچگی کے طبی مراکز پر روسی بمباری کو قبول کرتے ہیں۔بائیڈن نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں اپنی تقریر کا اختتام کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ہمارا ایک مختلف مستقبل ہوگا۔ ایک روشن مستقبل جس کی جڑیں جمہوریت، اصول، امید اور روشنی میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…