اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے جلسوں کے باعث جڑواں شہروں میں میٹرو بس ڈپو اور میٹرسروس کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا۔میٹرو بس سروس 26مارچ سے غیر معینہ مدت کیلئے بندکی گئی ہے،اسلام آباد انتظامیہ نے میٹرو بس سروس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے میٹرو بس سروس بند کی جارہی ہے۔