اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کشمیر میں مسلمانوں نے درجنوں ہندوئوں کی جانیں بچائی ہیں ” را” کے سابق سربراہ کا اعتراف

datetime 22  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(این این آئی)بھارت میں ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ(را)کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں نے بہت سے کشمیری پنڈتوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق 1990کی دہائی میں بہت سے پنڈت خاندانوں جنہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں ہی رہنے کا انتخاب کیاتھا مسلمانوں نے انہیں تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کی طرف سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد بھی پنڈتوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا ۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت کئی کشمیری مسلمانوں کے خاندان بھی نئی دلی جیسے مقامات پر منتقل ہو گئے تھے اور صورتحال میں بہتری کے بعد وہ مقبوضہ کشمیر واپس آئے۔کشمیری پنڈتوں کی وادی کشمیر واپسی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر وہ واپس مقبوضہ کشمیر جاتے ہیں تو ان کے پڑوسی اور دوست کشمیری ان کا تحفظ کریں گے ۔ تاہم انہوں نے کہاکہ کشمیری پنڈتوں کیلئے وادی کشمیرمیں علیحدہ کالونیوں کی تعمیر درست اقدام نہیں ہے ۔ اے ایس دولت نے کہاکہ اگر پنڈتوں کیلئے الگ کالونیاں بنائی گئی تو انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جنوری 1990 میں جب اس وقت کے گورنر جگموہن ملہوترا وادی کشمیر واپس آئے تو مقبوضہ علاقے کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی تھی ۔متنازعہ فلم دی کشمیر فائلز کے بارے میں را کے سابق سربراہ نے کہا کہ انہوں نے فلم نہیں دیکھی ہے اور نہ ہی وہ ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں کہا کہ نے وہ پروپیگنڈا نہیں دیکھنا چاہتے کیونکہ یہ صرف ایک پروپیگنڈہ فلم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیری مسلمانوں کی طرح پنڈتوں کو بھی نشانہ بنایا گیاتھا۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…