27 مارچ کا جلسہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے بڑی اپیل کردی

20  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)ویراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر اعلان کردہ جلسے میں عوام کو بھرپور شرکت کی ترغیب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلسے میں عوام کی ریکارڈ توڑ شرکت چاہتے ہیں۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارضِ پاک پاکستان کی روح کے تحفظ کی لڑائی میں عوام کی شرکت کے پہلیت مام ریکارڈز توڑ ڈالے جائیں۔انہوں نے سیاسی مافیاز کی جانب سے اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے سیاستدانوں کے ضمیر کی خریداری کی بھی مذمت کی۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے جلسے کا لوگو بھی شیئر کیا جس کے مطابق جلسے کی تھیم ‘امر بالمعروف’ رکھی گئی ہے۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد سیاسی ہنگامہ خیزی جاری ہے۔چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ڈی چوک پر 10 لاکھ افراد اکٹھے ہوں گے اور تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں اراکین اسمبلی کو انہی کے درمیان سے گزر کر ووٹ ڈالنے جانا اور پھر واپس آنا پڑیگا۔بعدازں اپوزیشن کی جانب سے بھی دارالحکومت میں 25 مارچ سے لانگ مارچ اورڈی چوک پر ہی 27 مارچ کو جلسے کا اعلان کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…