اینٹی کرپشن نے رشوت ستانی میں ملوث سرکاری ملازمین سمیت 3 افراد کوگرفتار کر لیا

19  مارچ‬‮  2022

لاہور( این این آئی) محکمہ اینٹی کرپشن نے رشوت ستانی میں ملوث سرکاری ملازمین سمیت 3 افراد کوگرفتار جبکہ سرکاری منصوبے میں ناقص تعمیر کے ذمہ داروں سے10لاکھ روپے کی ریکوری بھی کر لی گئی ۔

شیخوپورہ، ڈی جی خان اور راجن پور میں محکمہ مال اور محکمہ انہار کے ملازمین کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق شیخوپورہ سے جعلی کورٹ آرڈر تیار کرنے پر ملزم احتشام اللہ کوگرفتارکیا گیا ،احتشام اللہ نے سول کورٹ فیروزوالا کے تعمیل کنندہ رضوان صابر کی ملی بھگت سے جعلی کورٹ آرڈر تیار کئے۔ملزمان نے عدالت کے جعلی وارنٹ داخل کے ذریعے احمد نگر میں واقع زمین کا غیر قانونی قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے محکمہ انہار کے رشوت خور سب ڈویژنل ریڈر سجاد حسین اور پٹواری عبدالعزیز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان نے اضافی نہری پانی فراہم کرنے اور تھانہ دجل سے ایف آئی آر ختم کروانے کیلئے رشوت وصول کی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن راجن پور میں مقدمہ درج کر کے رشوت کے 15 ہزار روپے بھی بر آمد کر لیے گئے۔اراضی ریکارڈ سینٹر تونسہ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کو جرمانہ کر دیا گیا ۔اینٹی کرپشن پنجاب نے ناقص تعمیر کے ذمہ دار ملازمین سے مجموعی طور پر 10 لاکھ 77 ہزار روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیئے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…