اسلام آباد (این این آئی)بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو نوٹس جاری کر دیا،وزیر اعظم 16 مارچ کو ڈسٹرکٹ دورہ سوات کریں گے،وزیر اعظم کے مجوزہ دورے کو روکنے کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا۔نوٹس ڈی ایم او سوات سلیم اللہ نے جاری کیا۔ نوسٹ میں کہاگیاکہ وزیر اعظم کا دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم پاکستان کو ان کے سیکرٹری کے ذریعے نوٹس بھجوا کر آگاہ کردیا گیا، خلاف ورزی کرنے پر قانونی کار روائی کی جائیگی۔ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نظرثانی شدہ ضابطہ اخلاق کی رو سے کوئی بھی عوامی عہدہ رکھنے والا شخص انتخابات والے اضلاع کا دورہ نہیں کرسکتا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں