جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

خواجہ آصف نے بیوروکریسی اور پولیس کو آرٹیکل 6 کے استعمال کی دھمکی دے دی

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ آئینی تبدیلی کاراستہ اختیار کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ مقصد صرف اور صرف آئین اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر سول بیوروکریسی اورپولیس نے اس آئینی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو آئین کی آرٹیکل 6 واضح ہے،وعدہ ھے اس پر عمل ضرور ھو گا۔

دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما ایاز صادق نے سپیکر اسد قیصر کے رویہ کو متعصبانہ اور جانبدارانہ قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کا سپیکر اسد قیصر کو اتنا یقین ہے تو قومی اسمبلی کا فوری اجلاس بلائیں۔ انہوں نے کہاکہ اسد قیصر پر زور دیتا ہوں کہ فی الفور آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے اجلاس بلائیں، ارکان کو آزادانہ فیصلہ کرنے دیں ۔انہوں نے کہاکہ ”تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی اور یہ عالمی سازش ہے ”کا بیان دے کر سپیکر اسد قیصر متنازعہ ہوگئے ہیں ،سپیکر بتائیں کہ یہ عالمی سازش کون کر رہا ہے؟ ثبوت قوم کے سامنے لائیں۔ انہوں نے کہاکہ تاریخی مہنگائی، ریکارڈ غیرملکی قرض، معاشی تباہی، بے روزگاری، بجٹ خسارے کو آپ غیرملکی سازش کہتے ہیں؟۔انہوں نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر موجود شخص کے لئے مناسب نہیں کہ وہ حکومت کی حمایت میں بیانات جاری کرے ،یہ بیان سپیکر آفس کے آئینی و پارلیمانی تقاضوں کے صریحاً منافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سپیکر اسد قیصر کے بیان سے حکومت کی حمایت اور اپوزیشن کے لئے تعصب کی سوچ جھلکتی ہے ،سپیکر کا رویہ جانبدارانہ ہوگا تو وہ انصاف اور آئین کے تقاضے کیسے پورے کریں گے؟ ،سپیکر کا احترام ہے، ان سے گزارش ہے کہ جانبداری کا تاثر پیدا کرنے والے بیانات سے پرہیز کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…