کولمبو (این این آئی) سری لنکا میں خوراک کے بحران نے شدت اختیار کرلی، سری لنکن شہری روٹی اور دودھ کو ترسنے لگے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں شہریوں میں سونے سے زیادہ دودھ خریدنا مشکل ہوگیا کیوں کہ ملک بھر میں خوراک کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔
سری لنکا میں گیس کی شدید قلت وجہ سے بیکریاں بند ہوچکی ہیں جس کے باعث روٹی کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں حتیٰ کہ لوگوں کے کھانوں سے مرغی بھی غائب ہوچکی ہے اور قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث کو چکن اب صرف ایک پْرتعیش کھانا شمار کیا جاتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا چین سمیت کئی ممالک کے قرضوں تلے دبا ہوا ملک ہے جو دیوالیہ ہونے کے قریب ہے کیوں کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر جنوری میں 70 فیصد سے کم ہوکر 2.36 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں سونے سے زیادہ دودھ اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء مہنگی ہوچکی ہیں۔