اسلام آباد(این این آئی)اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے اپنی حکمت عملی بنالی۔تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کیلئے حکومت نے اپنی حکمت عملی بنالی ہے ، اس حوالے سے حکمران جماعت کااہم مشاورتی اجلاس ہواجس میں پارٹی کی سینئرقیادت اورقانونی ماہرین شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیراعظم کے سپیکر کو لکھے جانے والے ممکنہ خط کے نکات پر مشاورت کی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بطورپارٹی چیئرمین سپیکرکوخط لکھیں گے، جس میں فلور کراسنگ قانون کے تحت کارروائی کی درخواست کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت کی قانونی اورآئینی ٹیم خط کیڈرافٹ کوحتمی شکل دیگی ، وزیراعظم سے منظوری ملتے ہی سپیکرکوارسال کیا جائے گا۔