پشاور(آن لائن )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم سمیت وفاقی وزرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔ خیبرپختونخوا
میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں وزیراعظم نے وفاقی وزراء کے ہمراہ ضلع دیر میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم، گورنر، وزیراعلیٰ اور وفاقی وزراء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 مارچ کو طلب کر لیا۔نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری کیاگیا ہے۔ گورنر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر، وزیرخارجہ شاہ محمود، مرادسعید، وفاقی وزیر پرویزخٹک اور صوبائی وزیر انور زیب کوبھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دیر کا دورہ کرنے سے منع کیاتھا تاہم ای سی کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم نے دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ31مارچ کوشیڈول ہے۔