ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

علیم گروپ نے ترین گروپ کے گزشتہ روز کے فیصلے سے علیحدگی اختیار کر لی

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ کے گزشتہ روز کے فیصلے سے علیحدگی اختیار کر لی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عبدالعلیم خان نے صوبائی وزیر میاں خالد محمود کو اپنا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔

ترجمان علیم خان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پنجاب کے کسی رکن اسمبلی کو وزیراعظم کے اجلاس میں جانے سے نہیں روکا، وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے علیم خان سے اجازت لے کر جا رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 40 ارکان پنجاب اسمبلی سے علیم خان کی ملاقات ہوئی وہ سب آج کے اجلاس میں جا رہے ہیں، آج کے اجلاس کے بعد باہمی مشاورت سے اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے پہلے اتحادی روٹھے روٹھے نظر آنے لگے۔بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی گروپ نے ایک جانب وزیراعظم سے ملاقات مؤخرکی تو دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی کے 4 ارکان نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پروعدے پورینہ کرنیکاالزام لگا دیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی گروپ نے وزیراعظم سے ملاقات یہ کہہ کرمنسوخ کی کہ ان کے ارکان پورے نہیں، جب تمام ارکان اسلام آباد میں موجود ہوں گے تب وزیراعظم سے ملاقات ہوگی ۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدربی اے پی اور سابق وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ معاملات دیکھ رہے ہیں ۔دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی میں موجود ارکان نے صوبائی حکومت پر وعدے پورے نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے فیصلے کا اختیار پارٹی صدرجام کمال کودیدیا ہے۔اس ساری صورتحال میں پی ٹی آئی بلوچستان کے ناراض رہنما یارمحمدرند کا کردار خاصا اہم ہے جنہیں سابق صدرآصف زرداری نے بی اے پی کوتحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کیلئے راضی کرنیکا ٹاسک دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…