پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ندیم افضل چن کے بعد بلاول بھٹو نے ایک اوربڑی وکٹ گرانے کی تیاری پکڑ لی

datetime 7  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ندیم افضل چن کی صورت میں تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرانے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور وٹو کو بھی پارٹی میں واپسی کی دعوت دے دی۔نجی ٹی وی سماء نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی پی پی قیادت نے منظور وٹو خاندان سے رابطہ کرکے انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

اس دعوت پر منظور وٹو نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا اور کہا کہ وہ ساتھیوں سے مشورے کے بعد حتمی جواب دیں گے۔ اس موقع پر منظور وٹو نے کہا کہ بلاول کا حکومت کے خلاف لانگ مارچ ختم ہونے کے بعد پی پی پی قیادت سے ان کی ملاقات ہوسکتی ہے، ان کا پیپلز پارٹی قیادت سے دیرینہ تعلق ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کے بعد ندیم افضل چن نے باضابط طو رپر دوبار پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیا رکر لی ،ندیم افضل چن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے موقع پر شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، اعتزاز احسن ،خورشید شاہ، شازیہ مری ، فیصل کریم کنڈی ،حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ، ، نثار کھوڑو، رانا فاروق احمد خان، چوہدری نوید، ٹوچی خان، شمیم آفریدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو نے ندیم افضل چن کو دوبارہ شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ کی واپسی سے پارٹی کو تقویت ملے گی ۔ ہم سب نے مل کر عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنی ہے ۔ ندیم افضل چن کی جانب سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رہنمائوں کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔ بلاول بھٹوزرداری کی جوہر ٹائون میں ندیم افضل چن کی رہائشگاہ آمد کے موقع پر کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جو قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…