جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے خوشخبری، سفر کیلئے بڑی شرط ختم

datetime 6  مارچ‬‮  2022 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں عائد کردہ بڑی پابندیاں اٹھادیں۔سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے باضابطہ ذرائع نے بتایا کہ مملکت میں سماجی فاصلے، باہر ماسک پہننے جیسے اقدامات اب لازمی نہیں۔حرمین شریفین ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی

اپنی مکمل گنجائش کے ساتھ کھل جائیں گی۔زائرین اور عازمین کے لیے واحد شرط کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا ہے۔اس کے علاوہ 5 سال سے زائد عمر کے ویکسینیٹڈ بچے بھی حرمین میں داخل ہوسکیں گے البتہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو مساجد کے احاطے تک داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔علاوہ ازیں مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے اجازت لینے کی شرط ختم کردی گئی اور توکلنا ایپلیکشین پر ’ویکسینیٹڈ‘ ظاہر کرنا کافی ہوگا۔تاہم عمرے اور روضہ رسول میں نماز کی ادائیگی کے لیے اجازت لینا اب بھی لازمی ہے۔مسجد الحرام، مسجد نبوی سمیت تمام مساضد میں سماجی فاصلے رکھنے کی شرط ختم کردی گئی ہے البتہ مساجد کے اندر ماسک پہننا اب بھی لازم ہے۔ تمام کھلے اور بند مقامات، سرگرمیوں اور تقریبات میں بھی سماجی فاصلے کا اطلاق ختم کردیا گیا۔ کھلے مقامات پر ماسک پہننے کی ضرورت اب نہیں ہوگی البتہ بند مقامات پر اب بھی ماسک پہننا ضروی ہے۔ سعودی عرب پہنچنے والے مسافروں کے لیے پی سی آر اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ اب درکار نہیں ہوگا۔ مملکت آنے والے مسافروں کو ادارہ جاتی یا گھروں میں قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ سعودی عرب سے جنوبی افریقہ، نمیبیا، بوسوٹوانام، زمبابوے، لیسوتھو، ایسٹوانا، موزمبیق، ملاوی، ماریشس، زمبیا، مڈغاسکر، انگولا، سیشیلز، کومروس، نائیجیریا، ایتھوپیا اور افغانستان سے پروازوں کی براہِ راست آمدو رفت پر پر لگائی گئی پابندی بھی ختم کردی ہے۔ البتہ کسی بھی قسم کے وزٹ ویزوں پر مملکت میں آنے والے تمام افراد کو انشورنس حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی جو کسی بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کے علاج کے اخراجات کو پورا کرسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…