پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے پاس تین دن ہیں، استعفیٰ دیں اور چلے جائیں، ورنہ…… بلاول بھٹو زرداری

datetime 5  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد دور نہیں کٹھ پتلی تین دن میں استعفی دے کر چلے جاؤ ہمت ہے تو اسمبلی توڑو الیکشن میں آمنا سامنا ہوگا۔وزیراعظم بزدل ہے کبھی نہیں مانے گا جمہوری حملہ کریں گے کٹھ پتلی سے ٹکرائیں گے اور بھگائیں گے پھر شفاف الیکشن کرایں گے ہمارا احتجاج دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف ہے،

ملک کے نالائق وزیراعظم کی وجہ سے پھر سے دہشت گردی کی آگ بھڑک اٹھی ہے سلیکٹ نااہل نا جائز وزیراعظم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں عوام کی جانب سے جگہ جگہ ہمارے مارچ کا استقبال کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وہ ساہیوال سے براستہ اوکاڑہ لاہور جاتے ہوئے بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کر رہے تھے۔بلاول بھٹو زرداری کا لانگ مارچ جب اوکاڑہ کی حدود میں داخل ہوا تو پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ضلعی صدر چودھری سجادالحسن،تحصیل صدر راؤ ایازایکریم، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ریاض ناگوری،آصف خاں بلوچ، سردار حسن ڈوگر، رضوان خاں بلوچ، چوہدری شکیل،کاظم پاشا، اظہارالحق طور سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے گل پاشی کی اور استقبال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم غربت اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں،موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا قائد عوام نے کسانوں کو ان کا حق دیا پی ٹی آئی کی حکومت میں کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے کسان خوشحال ہو گئے تو ملک خوشحال ہوگا پیپلز پارٹی نے پہلے بھی کسانوں کی خدمت کی آئندہ بھی کرے گی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان ملک کے عوام کا نمائندہ نہیں کسی اور کا نمائندہ ہے ان کی کوشش تھی کہ آصف زرداری کی کردار کشی کر کے پیپلز پارٹی کو ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ عوام اور تاریخ کی عدالت میں شہید بے نظیر بھٹو کو بری کر دیا گیا

آپ سب گواہ ہیں کوئی شہید رانی کو کرپٹ کہتے تھیشہید بے نظیر کے خلاف سازشیں کی گئیں مگر پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک نہتی لڑکی نے ہرآمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن یوٹرن نہیں لیا عمران خان یوٹرن لے کر کہتا ہے کہ یوٹرن لینا رہنما کی نشانی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ قوم کی ترقی کے لیے قائد کی ضرورت ہے کھلاڑی کی نہیں۔ یہ لیڈر نہیں کٹھ پتلی ہے لیڈر کی یہ نشانی ہوتی ہے لیڈر پھانسی چڑھ جاے یوٹرن نہ لے

یوٹرن لینا منافقوں کی نشانی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک اور این ایف سی ایوارڈ کے منصوبے صدر زرداری کے تھے جو ممکن ہوئے ہم نے پنجاب سمیت تمام صوبوں کو ان کا حق دلایا انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ کے عوام نے ساتھ دیا تو ہم نے پیپلزپارٹی کا مشن مکمل کیا بینظیر بھٹو شہید اوکاڑہ کے عوام کے لئے لڑتی رہی،بی بی اوکاڑہ کے عوام سے بہت محبت کرتی تھی اوکاڑہ کی عوام نے بی بی کو مسلم امہ کا پہلا وزیراعظم بنایا پیپلز پارٹی نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دیا اوکاڑہ کی عوام نے تاریخ ساز استقبال کرکے ثابت کردیا کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…