اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

یوکرین رو س کو جنگ میں ہرا سکتا ہے امریکہ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 5  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ یوکرین رو س کو جنگ میں ہرا سکتا ہے۔برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے روسی حملے کے خلاف یوکرین کے عوام کی مزاحمت کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں یوکرین جنگ کتنا عرصہ چلے گی لیکن یوکرین روس کو جنگ میں ہرا سکتا ہے، یوکرینی عوام وقت کیساتھ سرخرو ہوں گے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ جنگ پہلے ہی روسی صدر پیوٹن کی منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہورہی اور روس یوکرینی عوام کی خواہشات کو دبا نہیں سکتا۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ روس پوری عسکری قوت لگاتا ہے تویوکرین کیلئے مقابلہ کرنا مشکل ہوگا جبکہ بین الاقوامی برادری پرعزم ہے کہ وہ یوکرین کی مدد کے لیے سب کچھ کرے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اور اتحادیوں کو جنگ کا دائرہ وسیع ہونے سے متعلق تشویش ہے۔انٹونی بلنکن نے جنگ کے انتخاب پر پیوٹن پر دباؤ برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…