جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کٹھ پتلی خوفزدہ ہے عوام کی طاقت دیکھ کر اس کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، اس منافق اور جھوٹے کو بھگائیں گے، بلاول بھٹو

datetime 4  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی خوفزدہ ہے ڈرپوک ہے، عوام کی طاقت دیکھ کر اس کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، اس منافق اور جھوٹے کو بھگائیں گے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم عوام کیلئے میدان میں آئے ہیں، مہنگائی کے خلاف، غربت اور بیروزگاری کے خلاف، سلیکٹڈ اور ناجائز وزیراعظم کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں،

لودھراں اور ملتان کی طرح شاندار استقبال کرنے پر خانیوال کے عوام کا شکرگزار ہوں۔ ہم اب اپنی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ہمارے قافلے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس کٹھ پتلی نے سمجھا کیا تھا کہ نیب کے ذریعے عوام کو خوفزدہ کرے گا اور انہیں کوئی چیلنج نہیں کرے گا لیکن پیپلزپارٹی کے جیالے کل بھی میدان میں تھے آج بھی میدان میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی خوفزدہ ہے ڈرپوک ہے، عوام کی طاقت دیکھ کر اس کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور چیخیں نکل رہی ہیں۔ وہ کہتا تھا کہ دنیا میں مہنگائی ہوگئی ہے میں کیا کروں لیکن جیالوں کے دو دن کی محنت سے کٹھ پتلی عوام کے سامنے جھک گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ ہر کسی کو چور کہتا تھا تین سال کے بعد خود بڑا چور نکلا، اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا چینی چور کون؟ حاضرین نے جواب دیا عمران خان۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوچھا کہ پانی کھاد اور آٹے کا چور کون؟ تو حاضرین نے جواب دیا عمران خان۔ اس دوران تاریخی اور بڑے احتجاج میں چور چور عمران چور کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم اس منافق اور جھوٹے کو بھگائیں گے، یہ قوم پر عذاب بنا ہوا ہے، کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے، کبھی پانی، کبھی ٹڈی دل اور کبھی کھاد کا بحران۔ کسانوں کا معاشی قتل کرتا ہے، عمران خان کسانوں کا معاشی قاتل ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی کسانوں، مزدوروں اور محنت کشوں کی پارٹی ہے، محترمہ بینظیر بھٹو کے دور میں جب ٹڈی دل نے کسانوں پر حملہ کیا تو محترمہ نے فوری طور پر ایران سے جہاز منگوائے۔ انہوں نے کہا کہ جب آلو کی پیداوار وافر ہوئی تو محترمہ نے حکومت کو ہدایت کی کہ کسانوں سے آلو خریدے جائیں۔ میرے ہوتے ہوئے کسان بھوکا پیٹ نہیں سوئے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سابق صدر زرداری کے حکومت میں آنے سے قبل گندم، چاول اور چینی باہر سے منگوائے جاتے تھے مگر جب انہوںنے کسان سپورٹ پروگرام کے ذریعے فصلوں کی قیمت بڑھائی تو ہماری فصل ایکسپورٹ ہونے لگی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اس کٹھ پتلی نے قائد عوام اور بی بی شہید کے کسان کا قتل کیا ہے۔ میں اس سے حساب لینے اسلام آباد جا رہا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے یاد دلایا کہ شہید بی بی کسانوں کو اپنا بھائی کہتی تھیں اور انہیں کسانوں اور محنت کشوں کی فکر ہوتی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصفہ بی بی شہید رانی کی بیٹی ہے، بہت بہادر ہے۔ میڈیا کا ڈرون سر پر لگا تو خون بہنے لگا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ زخم پر ٹانکے لگیں گے تو آصفہ بی بی نے کہا کہ نہیں بس پٹی باندھ دیں مجھے واپس ٹرک پر جانا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سلیکٹڈ عمران کا کوئی مستقبل نہیں ہے

اس نے لندن بھاگ جانا ہے جبکہ ہمارا جینا اور مرنا آپ کے ساتھ ہے۔ میں اس ملک کے عوام سے کہتا ہوں کہ جیسے آپ نے قائدعوام کا ساتھ دیا تو انہوں نے ملک کی قسمت بدل دی تھی، شہید بی بی کا ساتھ دیا تھا۔ اب آپ میرا ساتھ دیں ہم اس تباہی کا خاتمہ کریں گے۔ بعد ازاں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کارواں چیچہ وطنی ساہیوال کی طرف روانہ ہوگیا جبکہ خانیوال سے بھی جیالوں کی بڑی تعداد ان کے کارواں میں شامل ہوگئی۔ بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں شامل ہیں اور جلوس تقریباً دس کلومیٹر طویل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…